وزراءکو نامکمل معلومات دینا پارلیمنٹ کی توہین، بیورو کریسی سخت کارروائی پر مجبور نہ کرے: سینٹ کمیٹی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کے اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات، تجاویز اور فیصلوں پر عملدرآمد کی بجائے زبانی یقین دہانیوں اور نامکمل تحریری جوابات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ منصوبہ جات کی بروقت تکمل کے بارے میں وزراءکی طرف سے پارلیمنٹ میں یقین دہانیوں کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوتا۔ بیورو کریسی اپنا رویہ درست کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ وزراءکو نامکمل معلومات دے کر پارلیمنٹ کی توہین نہ کرے اور کمیٹی کو سخت تادیبی کارروائی پر مجبور نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...