لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالتوں کا غیر محفوظ ہونا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لاہور بار کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار سینئر وکلاءاور لاہور بار کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدر لاہور بار شیخ شہزاد حسن‘ سابق سیکرٹری اسد زیدی‘ سابق نائب صدر ملک محمد ارشد‘ سید اظہر علی زیدی‘ آغا فیصل بن ذوالفقار‘ شکیل احمد گوندل‘ چودھری نثار کوثر‘ شبانہ احمد‘ چندا جمیل‘ فضائلہ فرحین نے کہا کہ ہم یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیںکہ اگر کوئی وکیل دہشت گردی کا نشانہ بنا تو رانا ثناءاللہ ہی اس کا ذمہ دار ہوگا اور لاہور بار ایسوسی ایشن اس کے خلاف مدعی بن کر مقدمہ درج کروائے گی۔
”کوئی وکیل دہشت گردی کا نشانہ بنا تو رانا ثناءکے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے“
”کوئی وکیل دہشت گردی کا نشانہ بنا تو رانا ثناءکے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے“
Oct 05, 2013