نئی دہلی (اے این این) بھارت کا جنگی جنون، لداخ میں ائیربیس کی تعمیر پر غور شروع کردیا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ لیک بروو نے 81ویں یوم فضائیہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارتی فضائیہ چین سے ملحقہ سرحدی علاقے لداخ میں نوئما کے مقام پر لڑاکا طیاروں کےلئے ہوائی اڈہ تعمیر پر غور کررہی ہے جو کہ چین کے ساتھ ملحقہ سرحد پر فوجی تنصیبات کا حصہ ہے۔ کارگل میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ ائیر فیلڈ کو بھی توسیع دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ لداخ کا ائیر فیلڈ فوج اور فضائیہ دونوں کے لئے اہم ہوگا ، وہاں سال بھر موسم اچھا رہتا ہے۔ اس منصوبے پر 2173کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ 4 سے 5 سال میں مکمل ہوگا۔
بھارت/ جنون
بھارت کاجنگی جنون، لداخ میں ائیربیس کی تعمیر پر غور شروع کردیا
بھارت کاجنگی جنون، لداخ میں ائیربیس کی تعمیر پر غور شروع کردیا
Oct 05, 2013