مقبوضہ کشمیر: جھڑپ میں مجاہد شہید، فوج کے خلاف مظاہرے، کشمیری عید سادگی سے منائیں : علی گیلانی

 سری نگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان خونریز جھڑپ میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مجاہد شہید ٗ بھارتی فوج کی گولہ باری سے دو مکان تباہ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اونتی پورہ میں اٹھارہ گھنٹے تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپ میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مجاہد شہید ہوگیا جبکہ بھارتی فوج نے مجاہدین کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملبے سے ایک مجاہدکی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت شوکت احمد کے طور ہوئی۔ تصادم کے دوران سینکڑوں افراد گائوں میں جمع ہوئے اور فورسز پر پتھرائوکیا ۔ مشتعل نوجوان آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ہوائی فائرنگ کی۔ شہید مجاہد کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ حریت کانفرنس  نے کشمیری عوام سے  عید الاضحی سادگی اور اسلامی شعار کے مطابق منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جب تباہ کن سیلاب کے بعد ہماری قوم ایک بڑی آزمائش اور امتحان سے گزررہی ہے، ہمیں اللہ تبارک وتعالی کے ہاں زیادہ سے زیادہ استغفار کرنا چاہئے اور ان تمام مشاغل اور معمولات سے اجتناب کرلینا چاہیے، جو اسلام اور ایمان کے منشا کے منافی ہوں اور جن سے اللہ تبارک وتعالی ناراض ہوتے ہوں۔ حریت چیئرمین علی گیلانی نے ایک بیان میں تمام تر صدقات وخیرات، چندہ اور قربانی کی کھالیں پارٹیوں اور اداروں کی بجائے سیلاب زدگان  کیلئے مختص کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب  نیشنل فرنٹ  کے چیئرمین نعیم خان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں آئے تباہ کن سیلاب میںمتاثرین کیلئے بھارت کا بین الاقوامی امداد کی اجازت نہ دینا  وادی کے لوگوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔  فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ نے کہا ہے کہ  چار کشمیری نوجوانوں کو عمر قید کی سزا دینا انسانی قدروں کی پامالی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...