طالبان ترجمان اس وقت سندھ میں ہیں ٹوئیٹ‘افغانستان میں ہی ہوں: ذبیح اللہ مجاہد

Oct 05, 2014

 کابل(آئی این پی +اے ایف پی) افغانستان میں طالبان کے ترجمان کی طرف سے  ٹوئٹر پر کی گئی  ٹوئیٹ  سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بحث اس وقت شروع ہوئی  جب  طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے  ٹوئٹر پیغام میں  افغانستان میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں ظاہر ہونے والی جغرافیائی لوکیشن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس وقت  صوبہ سندھ میں مقیم ہیں۔  ترجمان ذبیح اللہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کی پہلے کی ٹوئیٹ میں لوکیشن کا ظاہر ہونا دراصل 'دشمنوں کی سازش' ہے۔انہوں نے اپنے افغانستان کے  فون نمبر دینے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پورے اعتماد سے   کہہ سکتا ہوں کہ میں اس وقت اپنے ملک میں موجود ہوں ۔دوسری جانب ٹوئٹر  نے کہا ہے کہ کسی صارف کی ٹوئیٹ میں اس کی جغرافیائی معلومات وہی ہوتی ہیں جو  صارف ٹوئیٹ کرتے ہوئے ظاہر کرتا ہے۔جغرافیائی معلومات ظاہر ہونے کے حوالے سے ٹوئٹر اپنے صارفین کو کچھ اس طرح وارننگ دیتا ہے۔یاد رکھیے ایک مرتبہ کچھ بھی آن لائن پوسٹ ہوجانے کے بعد دوسرے اسے دیکھنے کے لیے آزاد ہوں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں کیے جانے والے حملے میں 13افغان فوجی مارے گئے تھے جن کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی۔

مزیدخبریں