اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پی آئی اے شہری ہوا بازی نے محکمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں روپے کی مقروض ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مختلف ہوائی اڈوں پر پارکنگ اور دوسرے شعبوں میں اربوں روپے کی مقروض ہے۔ ان ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی نیوی گیشن چارجز بھی ادا کرنے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق پی آئی اے سول ایوی ایشن کی 20 ارب روپے سے زیادہ کی مقروض ہے۔