قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئی

Oct 05, 2014

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعدجنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئی ۔ قومی ٹیم کو فائنل میں شکست ہوئی تھی ۔ ایئر پورٹ پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد عمران نے کہا کہ فنڈزکے بغیر ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہوسکتی ‘ٹیم جتنے میچ کھیلے گی بہترنظر آئے گی ۔فائنل میں اچھا کھیلے ۔ چیمپئنز ٹرافی میں اچھا کھیلیں گے تاکہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکیں ۔

مزیدخبریں