اسلام آباد (آئی این پی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام کشمیر اور پنجاب پولیس کے امتیازی اور ناروا سلوک کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ،قیادت کرتے ہوئے اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور حالت جنگ میں ہے۔ آزادکشمیر میں 600 پشتون خاندانوں کو دو ماہ کے اندر کشمیر چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کسی کو اس کے وطن سے بے دخل کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ ایک لاکھ افراد کے شناختی کارڈ بلاک ہیں۔