لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا وعدہ پورا نہیں ہوا، لیگی کارکن نے اپنے جڑواں بچوں کے نام نواز شریف، شہباز شریف سے بدل کر عمران اور طاہر القادری رکھ دیئے

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کا متوالے کارکن سراج الحق نے عام انتخابات 2013ء میں والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جڑواں بچوں کے نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھے تھے۔ 3 ماہ میں بجلی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر احتجاجاً اپنے دونوں بچوں کے نام بدل کر محمد عمران خان اور محمد طاہر القادری رکھ دیئے۔ بچوں کو برتھ سرٹیفکیٹ سمیت لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں پہنچ گیا۔ والد کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے وعدہ کیا کہ بجلی پوری نہ کی تو نام بدل دینا۔ انہوں نے تو نہیں بدلا لیکن میں نے بچوں کا نام بدل دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...