لاہوریئے ایک ماہ میں 45کروڑ کی بریڈ کھا جاتے ہیں: رپورٹ

Oct 05, 2015

لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ میں تقریباً 45 کروڑ روپے کی بریڈ ( ڈبل روٹی) کھا جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے شہری روزانہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی بریڈ استعمال کرتے ہیں جبکہ فیصل آباد کے شہری روزانہ 60 سے 70لاکھ روپے کی بریڈ کے استعمال کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ڈبل روٹی کی طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے مختلف نامورگروپ بھی اس میدان میں آرہے ہیں۔ 

مزیدخبریں