لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہونے والی نشست پی پی 16پر ضمنی انتخاب کل ہوگا۔ حلقے کے معززین نے شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ کے مدمقابل کھڑے واحد آزاد امیدوار کو دستبردار کرانے کیلئے کاوشیں تیز کردیں۔ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی طرف سے شجاع خانزادہ شہید کی خدمات کے اعتراف میں اپنے امیدوار نہ لانے کا اعلان کیا گیا۔
کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا‘آزاد امیدوار کو دستبردار کرانے کی کاوشیں تیز
Oct 05, 2015