یمنی شہر تعز میں اتحادی فوج کی بھاری کمک پہنچ گئی، حوثی باغیوں کے ساتھ خونریز جھڑپیں

Oct 05, 2015

صنعا (صباح نیوز)باخبر یمنی ذرائع نے عرب اتحادی فوج کی جانب سے ارسال کردہ فوجی ساز وسامان اور سپاہ پر مشتمل کمک تعز شہر کے مشرقی محاذ پر بھجوانے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس ضمن میں الوازعیہ ڈائریکٹوریٹ کا علاقہ خصوصی طور پر شامل ہے جہاں باغیوں کے ساتھ خونریز جھڑپیں ہوئیں۔ تعز کے متعدد علاقوں کا کںڑول یمن کی قومی فوج کے ہاتھ آنے کی اطلاعات کے تناظر میں سرکاری فوج کے اہلکار، ٹینک اور آرمڈ گاڑیاں کرش محور سے تعز پہنچیں۔ اس پیش رفت کے ساتھ دوسری جانب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صنعا میں صدارتی کمپانڈ اور الصمع کیمپ پر حملہ کیا۔ دارالحکومت کے شمال میں ارحب سے تعلق رکھنے والے ایک حوثی کمانڈر کے گھر پر اتحادی فوج نے حملہ کیا۔ اتحادیوں نے البیضا کے علاقے میں واقع سپیشل ٹاسک فورس کے فوجی کیمپ اور کھیل کے ایک میدان کو بھی فضائی حملوں کا خصوصی ہدف بنائے رکھا۔ عرب اتحادی فوج کے آبنائے باب المندب پر کنڑول سے یمنی میدان جنگ میں انہیں قابل ذکر برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس کامیابی کے جلو میں متعدد حوثی رہنمائوں کے ہتھیار ڈالنے کی اطلاعات ہیں۔ عوامی مزاحمت کاروں نے تعز کے علاقے الوازعیہ الساحلیہ کے گرد حصار سخت کر دیا ہے۔ ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ باغی ملیشیا اور مزاحمت کاروں میں جاری شدید جھڑپیں جلد پورے علاقے پر سرکاری فوج کے قبضے کی راہ ہموار کر دیں گی۔

مزیدخبریں