چیئرمین کے امیدوار کو ریٹرننگ افسر نے مردہ قرار دیدیا، سلیم ریکارڈ کی درستگی کیلئے دفاتر کے چکر لگانے لگا ‘ چودھری نثار کا نوٹس‘ نادرا نے رپورٹ دیدی

سرگودھا (نامہ نگار) خبردار آپ مر چکے ہیں اور مردے الیکشن نہیں لڑا کرتے۔ سرگودھا کے محمد سلیم نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا سوچا تو پہلے نادرا اور پھر الیکشن کمشن کی فہرست میں خود کو مردہ پایا کسی نے نہ سنی تو اس یونین کونسل سے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے آیا۔ جس کا چیئرمین بننا چاہتا ہے مسلم لیگ کے محمد سلیم نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا سوچا تو انکشاف ہوا وہ مر چکا ہے نادرا اور الیکشن کمشن کی فہرست کو دیکھتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے محمد سلیم کو مردہ قرار دیدیا مجبوراً زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اب سرکاری ریکارڈ میں درستگی کیلئے روزانہ دفاتر کے چکر لگا رہا ہے۔نادرا نے مردہ قرار دیئے جانے کے معاملے پر وزیرداخلہ کے نوٹس پر وزارت داخلہ میں رپورٹ جمع کرا دی۔ ترجمان کے مطابق نادرا نے محمد سلیم کی وفات کا ریکارڈ یونین کونسل سے حاصل کیا۔ سلیم کی بیوی رفعت منیر نے 2011ءمیں ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ رفعت منیر نے نادرا ریکارڈ میں خود کو بیوہ کے طورپر رجسٹر کرایا۔ الیکشن کمشن نے وہ فہرست ضلعی دفتر میں لگائی۔ نادرا نے تصدیق کیلئے وہ فہرست الیکشن کمشن بھجوائی۔ نادرا اندراج کے بعد ڈیٹا کی کاپی حاصل کرتا ہے۔ یونین کونسلز میں شادی‘ طلاق‘ موت‘ پیدائش کا اندراج صوبائی معاملہ ہے‘ نادرا ڈیٹا سے متعلق صوبائی حکومت پر انحصار کرتا ہے۔

مردہ

ای پیپر دی نیشن