لاہور (سپورٹس ڈیسک) عمر عبدالمغید، کریم الفتحی، ناصر اقبال اور محمد ابولغر نے چیف آف ائرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں مصر کے عمر عبدالمغید نے پاکستان کے فرحان محبوب، مصر کے کریم الفتحی نے پاکستان کے طیب اسلم، پاکستان کے ناصر اقبال نے ہم وطن اسرار احمد جبکہ مصرکے محمد ابوالغر نے ہم وطن سہاب اسام کو ہرا دیا۔ سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔