لاہور (خبرنگار+ نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا ہے لیکن تحریک انصاف کی خواتین ناکام بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں‘ چودھری سرور تحرےک انصاف کے پولنگ سٹاف کو ٹریننگ دے رہے ہیں‘ جب تھیلا ریٹرننگ افسر کے پاس جا رہا ہو تو فوجی گاڑی کے اندر موجود ہونا چاہئے‘ رزلٹ لے کر جانے والی گاڑیوں کے پیچھے پی ٹی آئی کے پانچ، پانچ موٹر سائیکل سوار ورکرز جائیں گے ‘ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے ہم نے جیت کر جعلی ووٹ دینے والوں کے سزا دینی ہے‘ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اس لئے ملک میں حقیقی اسلام نافذ کرنا ہو گا۔ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی تو تیل کی قیمت گری لیکن بجلی کی قیمت دوگنی کر دی اور لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو نہیں پایا‘ حکمران ٹیکس کے پیسوں پر عیاشی کر رہے ہیں۔ نیب کا چیف انہیں کیسے پکڑے گا؟‘ نوازشرےف پر کر پشن کے نےب مےں12‘ اپوزےشن لےڈر خورشےد شاہ‘ وزےراعلیٰ شہبازشرےف اور وزےرخزانہ کے خلاف نےب مےں کر پشن کا 1/1کےس ہے جب حکمران خود کرپشن مےں ملوث ہوں تو وہ کرپشن کےسے ختم کرےں گے؟ تحرےک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس کی ڈکشنری مےں ”ہار“ قبول کرنا نہےں لکھا۔ وہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سمن آباد مےں تحرےک انصاف کے جلسے سے خطاب اور تحرےک انصاف کی سنٹرل اےگزےکٹو کمےٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں دھاندلی کا نظام ہے مےرے اس حلقے مےں 2013ءمےں بدترےن دھاندلی ہوئی اور مجھے انصاف لےنے کےلئے 26لاکھ الےکشن کمشن کو دےنے پڑے وکلاءکی فےس الگ ہےں انصاف کیلئے اڑھائی سال لگ گئے کےونکہ جو الےکشن کمشن2013ءکی دھاندلی مےں ملوث ہے وہ آج بھی موجود ہے اور جن ممالک مےں دھاندلی ہوتی ہے وہاں کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے عوام11کو مےرے لئے نہےں اپنے مستقبل اور نئے پاکستان کے لئے باہر نکلےں اور تحرےک انصاف کو کامےاب کرےں۔ (ن) لےگ نے کبھی مےنار پاکستان پر جرا¿ت نہےں کی پاکستان مےں ےہ کےسی جمہورےت ےہاں عوام تحرےک انصاف کے ساتھ ہےں اور جےت (ن) لےگ جاتی ہے۔ (ن) لےگ کے وہ لوگ جو ہمارے ساتھ شامل ہو چکے ہےں بتا رہے ہےں کہ (ن) لےگ کےسے دھاندلی کرتی ہے۔ جب پولنگ سٹےشن سے ڈبے الےکشن کمشن کے پاس جاتے ہےں تو راستے مےں ووٹوں کی ”ڈبوں“ پر ”جادو“ ہوتا ہے اس لےے ہم الےکشن کمشن سے کہہ رہے کہ وہ پولنگ سٹےشن کے اندر اور باہر فوجی اہلکار تعےنات کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹوں کے ڈبوں کے ساتھ بھی اےک اےک فوجی اہلکار کو گاڑی مےں ڈےوٹی کےلئے تعےنات کرےں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشرےف جم خانہ مےں جب بھی کرکٹ کھےلتے تو امپائر کو ساتھ ملا لےتے اور جب نوازشرےف آﺅٹ ہوجاتے تو امپائر ”نوبال “ دے دیتا تھا اور لودھراں مےں بھی جب آﺅٹ ہوئے تو سٹے لے آئے مےں سمجھتا ہوں کہ انکا نام ”نورا لےگ“ نہےں ”سٹے آرڈر لےگ “رکھ دےنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان تےار ہو جائیں ہم نے 11اکتوبر کے بعد ان لوگوں کو انصاف کے کٹہر ے مےں کھڑا کر نا ہے جنہوں نے اس حلقے میں 53ہزار جعلی ووٹ ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انتخابی نظام ٹھےک نہےں ہو گا اس وقت تک چور اور ڈاکو اسمبلےوں مےں آتے رہےں گے۔ نوازشرےف 6وےں مرتبہ پنجاب مےں حکومت مےں ہے اور تےسری مر تبہ وزےر اعظم بنے کےا آپ کا ےہ تجر بہ ہے؟ شہبازشرےف بھی کہتے رہے ہےں اگر بجلی کی لوڈشےڈ نگ 6ماہ مےں ختم نہ کی تو مےرا نام بدل دےنا کارکن انکا نام سوچےں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ کتنی اور بارےاں لے گی۔ مغل اعظم نوازشرےف نے777جہاز بھی مانگ لےا ہے جس پر25کروڑ خر چ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءمےں ہر پاکستانی پر38قرضہ تھا آج ہر پاکستانی پر1لاکھ1ہزار قرضہ ہو چکا ہے اور ےہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ آمدن ہو نہےں رہی صرف حکمران بڑے بڑے منصوبوں کےلئے قرضہ لے رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں پر پوائنٹ6فےصد ٹےکس اور رےلوے ملازمےن کے گھر وں پر بھی5 فےصد ٹےکس لگا دےا ہے ہم اقتدار مےں آکر ٹےکس بڑھائےں گے نہےں بلکہ ہر پےسے والے سے ٹےکس لےں گے لوگ ہم کو ٹےکس دےں گے کےونکہ انکو پتہ ہے کہ ان کا ٹےکس چوری نہےں ہو گا۔ سردار ایاز صادق ایک سال تک سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے رہے۔ 11اکتوبر کو دھاندلی کو ہرانے کی تیاری مکمل ہے۔ شہبازشریف ساڑھے چار سال سٹے آرڈر پر وزیراعلیٰ بنے رہے، ڈیزل پر 50 فیصد جی ایس ٹی لگ گیا۔ مولانا فضل الرحمن مزید مہنگے ہو گئے۔ قبل ازیں لاہور آمد کے بعد اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کا ضمنی انتخاب 2013ءکے عام انتخابات سے بڑا مقابلہ ہے اور پی ٹی آئی کا (ن) لیگ سے نہیں بلکہ وفاق اور پنجاب حکومت سے مقابلہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو اپنا نام تبدیل کر کے سٹے آرڈر لیگ رکھنا چاہئے۔ این اے 122 سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ 11اکتوبر کو فیصلہ کرنا ہے کہ تخت لاہور کس کا ہے لاہور والے تمہاری رعایا نہیں حکمرانوں کو مسائل کا حل جنگلہ بس میں نظر آتا ہے۔ سردار ایاز صادق 12 سال ایم این اے رہے 80 فیصد لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ اورنج ٹرین پر 160 ارب روپے لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے حکمرانوں کو بڑے منصوبوں میں مال نظر آتا ہے۔ لاہور اور پنجاب عمران خان کا ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام کے جوش کو دیکھ کر شیر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔ نیا پاکستان مسلم لیگ ن کا نہیں تحریک انصاف کا ہے۔ ہم عمران خان کے ساتھ شیر کے شکار پر نکلے تھے دو ہفتے پہلے عمران نے اکٹھی دو وکٹیں گرائی تھیں ملک میں بجلی، پانی، گیس نہیں حکمران میگا پراجیکٹس بناکر لوٹ مار کرتے ہیں، نیا پاکستان نظام کی تبدیلی کا نام ہے، نئے نظام میں کرپشن، مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے، حکمران عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک محل بناتے ہیں۔ نئے پاکستان کا وزیراعظم عمران خان ہو گا، عمران پاکستان کو شوکت خانم کی طرح چلائے گا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ لاہور والوں سے انصاف مانگنے آیا ہوں۔ سردار ایاز صادق نے 2 سال تک میرا سپیکر بند رکھا اللہ تعالیٰ نے ایاز صادق کی بولتی بند کردی۔ لاہور والو عمران خان ہی ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بہت بڑا دھاندلہ ہونے جارہا ہے۔ لاہور نہ جاگا تو تبدیلی کیسے آئے گی۔ ایل این جی کے دس جہاز آگئے اور کہا جا رہا ہے قیمت طے نہیں ہوئی۔ لاہور والو 11اکتوبر کو نکلو اور بلے پر مہر لگا کر پاکستان کے اداروں کو بچاﺅ پاکستانی سیاست میں زلزلہ آنے والا ہے یہ الیکشن علیم خان کا نہیں عمران خان کا ہے۔ اقتدار میں بیھٹے لوگ نااہل ہیں ملکی معیشت تباہ کردی ہے پیسٹری چوروں کی حکومت تھی اب بیکری چور آگئے ہیں۔ اگلے 30,20 روز میں اہم تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ عمران دیانتدار شخص ہے اس لئے ساتھ دے رہا ہوں۔ تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کو مستقبل کے وزیراعظم کا فیصلہ ہوگا پنجاب کو جیت لیں تو وزیراعظم عمران خان ہوگا۔ قانون کی حکمرانی کا نظام چاہیے تو پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔ الیکشن کمشن کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ الیکشن کمشن این اے 122 میں دھاندلی سے باز رہے رزلٹ آنے تک کارکن پولنگ سٹیشنز پر موجود رہیں 11 اکتوبر کو ووٹرز سٹیٹس کو توڑنے کیلئے باہر نکلیں۔
عمران جلسہ