عوامی خدمت مشن ہے‘ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کی پرخلوص کوششیں کر رہے ہیں : شہباز شریف

Oct 05, 2015

لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ حکومت سنجیدگی سے کاوشیں کررہی ہے۔ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول پر توجہ دی جارہی ہے۔ توانائی کے شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کی پالیسی سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی اور عہدیداروںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لانے اور ملک کے قریہ قریہ کو روشن کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہے کیونکہ تیز رفتار صنعتی ترقی، تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور زراعت کے شعبے کی بہتری کیلئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے۔ پنجاب میں سمال ہائیڈل، کوئلے، سولر اور گیس کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار بڑھانے کے متعدد منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے 1320 میگاواٹ بجلی کے حصول کے منصوبے پر دن رات کام کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے سے 2017ئ￿ میں بجلی کا حصول شروع ہو جائے گا۔ پنجاب میں گیس سے بجلی کی پیداوار کے کارخانے بھی لگائے جارہے ہیں، جس کے تحت گیس سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا کارخانہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگارہی ہے جبکہ وفاقی حکومت 1200,1200میگاواٹ کے دو کارخانے لگائے گی۔ انشائ￿ اللہ 2017ئ￿ کے آخر تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہوں گے اور ان منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جس سے توانائی بحران میں بہت حد تک کمی واقع ہوگی اور لوڈشیڈنگ ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت، اعلی معیار اور برق رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا کلچر متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار صنعتی ترقی، تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور زراعت کی بہتری کیلئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے۔ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کو عبادت سمجھتی ہے۔ پنجاب کے عوام کی گزشتہ 7برس کے دوران بے لوث خدمت کی ہے اور عوامی خدمت کا یہ مشن جاری وساری رہے گا اور جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور حکومت کی توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جاری مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔

شہباز شریف

مزیدخبریں