آزاد کشمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 10 سال مکمل

Oct 05, 2015

اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 10 سال گزر گئے ۔ نیوبالا کوٹ سٹی نہ بن سکا ۔ وفاقی اور کے پی کے کی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ۔ صوبائی حکومت حاصل شدہ اراضی ایرا کے حوالے کر کے 4 ارب روپے بروقت دے دے تو منصوبہ دو سال میں مکمل ہو سکتا ہے ۔ 5 اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے نے بہت کچھ ملیامیٹ کردیا تھا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق بالا کوٹ شہر کے پی کے ضلع مانسہرہ کا ایک تاریخی مذہبی اور سیاحتی مقام کہلاتا ہے یہ علاقہ زلزلے کی فالٹ لائن پر واقع ہے ۔ 2005 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نیوبالا کوٹ شہر آباد کر لیا جائے گا ۔ 1000 کنال اراضی پر 7 جولائی 2007 ءکو ہاﺅسنگ منصوبے کا آغاز کیا گیا ۔ منصوبے کے لئے 8444 کنال اراضی حاصل کی جا چکی ہے ۔ ستمبر 2009 میں شاہراہےں ، پانی کی سپلائی ، سیوریج لائن سمیت 52 فیصد انفراسٹرکچر بھی بنایا گیا ۔ منصوبے پر 4 ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکا ہے ۔ مگر باقی کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔
زلزلہ

مزیدخبریں