بھکر : بس الٹ گئی‘ ماں بیٹے سمیت پانچ جاں بحق‘ جھنگ : کار موٹر سائیکل میں تصادم سے چار چل بسے

بھکر+ جھنگ+ لاہور (نامہ نگاران + خبر نگار) بھکر میں بس الٹنے سے ماں بیٹا سمیت 5 افراد، جھنگ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ بھکر میں مسافر بس موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے اُلٹ گئی، ماں بےٹے سمےت 5 افراد جاں بحق 35 افراد زخمی ہو گئے۔ ملتان سے ڈی آئی خان جانے والی بس جہان خان کے قریب 36 کھوکھا چوک کے مقام پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو بچاتے ہوئے اُلٹی۔ موٹر سائیکل سوار خاتون اور ایک بچہ بس اُلٹنے کی زد مےں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ موٹر سائےکل ڈرائےور گل شےر زخمی ہو گےا جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دےا گےا۔ ایک راہگیر بھی بس کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے مرد، خواتےن اور بچے مےں ساجدہ بی بی زوجہ گل شےر عمر 22 سال، اسد ولد گل شےر، اظہر علی ولد صفدر، صائمہ بی بی ولد بشےر اور محمود الحسن ولد عناےت قدےر شامل ہےں جبکہ زخمےوں مےں حضور بخش ولد محمد بخش، نذر عباس، محمد ساجد، محمد حنےف، محمد نواز، ناہےد بی بی، مقدس بی بی، پروےن بی بی، ہاشم وغےرہ شامل ہےں۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کردیا۔ ڈی ایچ کیو بھکر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زخمی افراد کو طبی امداد دی گئی۔ زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءسے اظہار ہمدردی کرنے کے لےے نجےب اللہ لورز گروپ کے رہنما عمران خان برکی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے کہا وہ اس غم کی گھڑی مےں غم زدہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں۔ علاوہ ازیں خبر نگار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھکر اور جھنگ میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جھنگ میں سرگودھا روڈ پر کار اور موٹرسائےکل کے تصادم میں میاں بیوی دو بچوں سمےت جاں بحق ہوگئے۔ منڈی شاہ جےونہ کا محمد عمران اپنی بےوی اور تےن بچوں کے ساتھ گھر واپس جا رہا تھا اڈا سرگودھا روڈ پر اڈا پیروالا کے قرےب مخالف سمت سے آنے والی تےز رفتار کارکی زد مےں آگےا جس کے نتےجے مےں عمران اور اسکی بیوی اپنے دو بچوں سمےت موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ کلثوم اےک بےٹا شدےد زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال مےں منتقل کر دےا گیا۔ پولےس کے مطابق ٹرےفک حادثہ کار کی تےزرفتاری کے باعث پےش آےا جو سرگودھا سے آ رہی تھی۔ اسلام آباد سے این این آئی کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اتوار کو بھکر میں جہاں خان کے مقام پر بس حادثہ میں 5مسافروں کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(حادثہ)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...