خوشی اور اداسی کی وجہ موروثی بھی ہوسکتی ہے: طبی ماہرین

ٹورنٹو (آن لائن) طبی ماہرین کے مطابق اداسی اور مایوسی کی وجہ موروثی ہوسکتی ہے۔ یعنی اسکی وجہ ہمارے ڈی این اے میں لکھی ہوسکتی ہے۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن افراد کے جسم میں مخصوص جین قدرے طویل ہوتے ہیں وہ خوشی فراہم کرنیوالے ہارمون ’ سیروٹونن‘ کو کنٹرول کرکے انکی پیداوار کم یا ذیادہ کرتے ہیں اور ایسے لوگ تصویر کا مثبت رخ دیکھتے ہیں جب کہ جن لوگوں کے جین کے ابھار چھوٹے ہوتے ہیں وہ چیزوں کے منفی پہلوو¿ں پر ذیادہ توجہ دیتے ہیں۔ اس کا اثر زندگی کے معمولات اور عمر پر بھی ہوتا ہے اور یہ کم عمری کی وجہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن