لاہور (اے پی پی )وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کو موصول ہونیوالی شکایات میں سے 80 فیصد فیصلے افہام و تفہیم سے ہوجاتے ہیں‘ 99 فیصد لوگ وفاقی محتسب کے فیصلوں سے متفق ہوتے ہیں، زیادہ تر شکایات بجلی‘ گیس‘ نادرا‘ پاسپورٹ‘ انشورنس اور اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے آتی ہیں جن میں سے 90 فیصد شکایات کا ازالہ دو ماہ کے اندر اندر کر دیا جاتا ہے، وہ لیسکو ہیڈ کوارٹر لاہور میں ’’کمپلینٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم‘‘ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، وفاقی محتسب نے کہا کہ ’’کمپلینٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم‘‘ پیپر لیس نظام ہے جس کے ذریعے شکایتوں پر ہفتوں میں ہونیوالا کام ایک دن میں ہو سکتا ہے اور کوشش ہے کہ وفاقی محتسب کا پورا نظام ’’پیپر لیس‘‘ ہو جائے ۔
وفاقی محتسب کو موصول ہونیوالی شکایات میں 80 فیصد فیصلے افہام وتفہیم سے ہو جاتے ہیں:سلمان فاروقی
Oct 05, 2016