اسلا م آباد(وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی بر طانیہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور برطانیہ پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربر طانوی ممبر پارلیمنٹ محتر مہ تسمینہ شیخ سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سر دار ایاز صادق نے بر طانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے۔انہوں نے محترمہ تسمینہ شیخ سے کہا کہ وہ دنیا میں ہر فورمز پر کشمیرکے کاز کو اجا گر کریں اور کشمیر ی عوام پر بھارتی مظالم اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔تسمینہ شیخ نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو بر طانیہ کے اشتراک سے بلند کرنے کی تجویز کی تائید کی اور کہا کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں پاکستان کا شر اکت دار ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فر بانیوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ علاقائی امن وسلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتا ہے ۔انہوں نے بین الپارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایاز صادق
برطانیہ کی پاکستانی کیمونٹی تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے‘ ایاز صادق
Oct 05, 2016