آرٹیکل 6 بیکار ہوچکا، بھارتی دھمکیوں پر آج ہول کمیٹی میں سفارشات تیار کرینگے: رضا ربانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے آئین کا آرٹیکل 6 بیکار ہوچکا ہے۔ آئین اور اداروں کو عوام ہی بچا سکتے ہیں۔ پاکستان اب کسی نئے یا ماضی کے تجربے کو دہرانے کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا ملکی جمہوری و آئینی مستقبل تابناک ہے آئین اور جمہوریت لازم وملزوم ہیں آئین میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی بات کرنے والوں نے آئیں نہیں پڑھا ہے نئے یا پرانے تجربات کو نئی بوتل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو وہ وفاق کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو گی مشترکہ اجلاس میں اجتماعی دانش ابھر کر سامنے آئے گی جس سے حکومت کو اپنی پالیسیوں کو مرتب کرنے اور بھارت کو جواب دینے میں آسانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمینٹ ہاؤس میں گلی دستور کے دورے کے موقع پر اپنے انٹرویو میں کیا۔ رضا ربانی نے کہا عوام آئین پاکستان کے محافظ ہیں۔ جتنا چیک اینڈ بیلنس 1973ء کے آئین میں ہے وہ شاید کسی بھی آئین میں نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کو بھارت کی دھمکیوں کی صورتحال پر پارلیمان کا بہت بڑا کردار ہے۔ سینٹ نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے۔ امور خارجہ کے ایڈوائزر، وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع کی بریفنگ پر 12 ممبران پر مشتمل ڈرافٹنگ کمیٹی قائم کی جس میں سب جماعتوں کے ارکان شامل تھے کمیٹی کی سفارشات آگئی ہیںآج بدھ کو ہول کمیٹی کے اجلاس میں ان سفارشات کو حتمی شکل دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...