نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریٹائرڈ کرنل دھنویر سنگھ نے تسلیم کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت بلوچستان، پاکستان، خالصتان میں دہشت گردی کراتا ہے، کل بھوشن ایک حقیقت ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ سرجیکل سٹرائیک کے معاملے پر بھارت میں سیاست کی جارہی ہے۔ سرجیکل سٹرائیک کا ثبوت نہیں دیا جائیگا۔ دھنویر سنگھ نے ڈھٹائیسے کہا کہ کشمیری احتجاج کریں گے تو پیلٹ گن کا بھرپور استعمال کیا جائیگا۔ پیلٹ گن سے نابینا افرادکی تعداد850 نہیں کم ہے کشمیر میں ٹیکل کرنے کا ہمارا اپنا طریقہ ہے ہم اگر کشمیریوں کو مار رہے ہیں تو پاکستان بلوچوں کو مار رہا ہے۔