بیرون ملک رقوم بھیجنے پر وزیراعظم سمیت 64 سیاستدانوں، معروف شخصیات کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا

Oct 05, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے پر وزیراعظم سمیت 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کارروائی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات نے تین سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت اس کیس میں چوبیس سیاست دانوں کے خلاف پہلے ہی یکطرفہ کارروائی شروع کر چکی ہے لہذا کیس کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

مزیدخبریں