لاہور(نمائندہ سپورٹس) ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونیوالی پاکستان ہاکی لیگ کے رواں سال انعقاد کا خواب حقیقت نہ بن سکا، پنجاب حکومت سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہاکی لیگ کیلئے وی آئی پی سکیورٹی دینے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو این او سی جاری نہ کر سکی جس کے بعد پاکستان ہاکی لیگ کا بڑا میلہ ا ب 2017ء میں ہی متوقع ہے ۔