لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منصوبوں کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کو منصوبوں میں جدید سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل سوئمنگ پول اور جمنیزیم ہال کا بغور جائزہ لیا اور کام کے معیار کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبوں میں جدید سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وہ انٹرنیشنل سوئمنگ پول کمپلیکس کے ہر شعبہ میں گئے اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے جمنیزیم ہال کا دورہ کیا اورانتظامیہ کو جدید ترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ذوالفقار گھمن کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
Oct 05, 2016