نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک ) سابق چیف جسٹس اور کمیٹی کے سربراہ راجیندر مال لودھا نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے بنک اکاؤنٹ منجمد نہیں کیے ۔لودھا کمیٹی کی چند اہم سفارشات پر عملدرآمد سے انکار کے بعد کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ریاستوں کو دو خصوصی رقوم کی ادائیگی سے روک دیا تھا تاہم میچز کے انعقاد سمیت دیگر امور کی انجام دہی کیلئے رقوم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کو وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں تک میچز اور روزمرہ معاملات کا تعلق ہے تو انہیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اپنے بنک اکاؤنٹس کا استعمال کر سکتے ہیں۔