شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں پرامن، خوشحال اور ترقیافتہ پاکستان ہماری منزل ہے پاکستان میں تمام شہریوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں پنجاب حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں اربوں روپے تعلیم،صحت،زراعت سمیت سماجی شعبوں کی بہتری خرچ کئے ہیں عوام کی خدمت اور پنجاب کی تعمیر وترقی صوبا ئی حکومت کی اولین ترجیحی ہے الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے نو مبر کے وسط میں اختیارات نچلی سطح پر بلدیاتی نما ئندوں کو منتقل کر دیئے جائیںگے جس سے شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل ہوںگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مونسپل کمیٹی کوٹ عبدالماک کے کمیٹی روم میں ضلعی آرگنائزرمسلم لیگ (ن) چودھری محمود اختر گورایہ کی زیر صدارت کونسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔