بھارت نے مبینہ سرجیکل سٹرائیک کی تفصیلات پاکستان کو دے دیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Oct 05, 2016 | 19:05

ویب ڈیسک

 بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اڑی حملے کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور انکے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ کے درمیان پہلے رابطے کے دوران بھارت نے گزشتہ ہفتے کنٹرول لائن کے دوسری طرف کی گئی مبینہ سرجیکل سٹرائیک کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے ناصر جنجوعہ سے کہا کہ بھارت اپنے مفادات کی حفاظت کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے مودی سرکارناقدین کو خاموش کرانے کیلئے جلد سرجیکل سڑائیکس کی ویڈیو جاری کرے گی ۔ بھارتی فوج نے فوٹیج جاری کرنے کیلئے منظوری دید ی ہے تاہم اسکی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کی طرف سے انتظار ہے ۔کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کے بعد اپوزیشن لیڈر وں اور جماعتوں نے مودی حکومت سے سرجیکل سڑائیک کے بارے میں ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں