”شمالی کوریا ایک طرف باقی سب دوسری طرف“

مکرمی! شمالی کوریا کتنا بڑا ملک ہے جس نے خطے کے تمام بڑے بڑے ملکوں کی نیند حرام کردی ہے۔ جن میں امریکہ سمیت چین جاپان، روس سب کے سب اسے گیدڑ بھبھکیاں تو لگا رہے ہیں مگر کسی میں بھی اتنی جرا¿ت نہیں کہ اسے منہ توڑ جواب دے سکے۔ آئے روز اس کے میزائل تجربوں نے ان ممالک کی نیند حرام کردی ہے اور تو اور شمالی کوریا نے ان بڑے بڑے ملکوں کی چیخ و پکار میں ہائیڈروجن بم کا دھماکہ بھی کر دیا جس پر یہ ممالک تلملا کر رہ گئے اور امریکی صدر ٹرمپ“ تو اس حد تک آگ بگولا ہوئے کہ نہوں نے شمالی کوریا کو سبق سکھانے کی دھمکی دے دی جو تاحال صرف گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی ہے۔ حقیقی یہ ہے کہ کوئی بڑے سے بڑا خطے کا بڑا ملک بھی شمالی کوریا کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرا¿ت نہیں کر رہا۔ اسے کہتے ہیں اپنے ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر ڈٹ جانا اور کسی بھی دھمکی کو خاطر میں نہ لانا ” جو ڈر گیا وہ مر گیا“ شمالی کوریا نہ ڈرا نہ جھکا بلکہ ابھی تک ان ملکوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے لگتا ہے کہ اپنی خود مختاری اور سلامتی کیلئے ڈٹا ہی رہے گا۔ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ ایک ہم ہیں جو ایٹمی قوت اور جذبہ اسلام سے سرشار ہونے کے باوجود ان ممالک کے دست نگر بنے ہوئے ہیں۔ ہم نے اپنی خود مختاری اور سلامتی کو ان بڑی قوتوں کے رحم و کرم پر گروی رکھ دیا ہوا ہے اس لئے تو چائنا نے بھی برکس علامیے میں ہمارے خلاف بھارت کے کہنے پر بیان داغ دیا۔ کچھ نہیں تو ہمیں شمالی کوریا کی جرا¿ت و ہمت سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔(راﺅ محمد محفوظ آسی، ٹاﺅن شپ لاہور)

ای پیپر دی نیشن