لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کا بروز جمعہ 6 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو پہلے میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور پنڈلی کی انجری سے بحال نہ ہونے کے سبب اینجلو میتھیوز پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ پنڈلی کی انجری کا شکار سابق کپتان کو ٹیم شامل کیا گیا تھا کیونکہ ان کی انجری سے بحالی کی امید تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔