مٹھیال(نامہ نگار) پنڈسلطانی براستہ دومیل اٹک جانے والی قومی شاہراہ کی تعمیر و مرمت اور اسے کارپٹ کرنے کا کام نہ جانے کس صدی میں شروع ہو گا۔گزشتہ ماہ سیلاب کے دوران دومیل شہر کے وسط میں پل کی دیوار بیٹھ گئی،جس کی تعمیر کرانا ضروری ہے۔ جبکہ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پل کو مزید اونچا کرنا ضروری ہے۔ ڈسٹر کٹ ہائی وے اتھارٹی پل کی تعمیر و مرمت کی خاطر اسکا اسٹیمیٹ تیار کرا کے کام شروع کرائیں۔