اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے میر سلمان کی جانب سے دو لڑکوں کو اغواءکر کے گلگت ہنزہ ہاوس میں حبس بے جا میں رکھنے کے مقدمے کی سماعت پےرتک ملتوی کرتے ہوئے اےس اےچ او تھانہ گولڑہ تنوےر عباسی کو مغوےوں کو پےش کرنے کا دوبارہ حکم دےا ہے گزشتہ روز کےس کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس محسن اختر کےانی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو گورنر جی بی کے فرزند مےر سلےمان کے کونسل عدالت مےں پےش ہوئے اور موقف اختےار کےا کہ مبےنہ طور پر اغواءہونے والے دونوں نوجوان گلگت بلتستان مےں موجود ہےں ان دونوں کو عدالت کے سامنے پےش کرنے کا موقع دےا جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ پیر والے دن دونوں لڑکوں کو عدالت میں پیش کیا جائے عدالت نے کےس کی سماعت پےر تک ملتو ی کردی ہے واضح رہے کہ خاتون شہری حناءدرانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ مےں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختےار کےا تھا کہ ان کے بےٹوں کو گورنر جی بی کے فرزند مےر سلےمان نے اغوا کےا اور انہےں ہنزہ ہا¶س مےں حبس بے جا رکھا ہے درخواست مےں عدالت سے استد عا کی گئی تھی دونوں لڑکوں کو بازےاب کرواےاجائے ۔