شہباز شریف سے پوچھنا پڑے گا کن مشیروں کی بات کی‘ اسحاق ڈار کی مکمل حمایت کروں گا : شاہد خاقان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کیخلاف مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں، میں انہیں مکمل سپورٹ کروں گا۔ اسحاق ڈار 2018 تک وزیر خزانہ رہیں گے۔ شہباز شریف سے پوچھنا پڑے گا انہوں نے کن مشیروں کی بات کی۔ چار مشیروں کو بلاکر پوچھا انہوں نے کہا ہم نے تو کوئی مشورہ نہیں دیا۔ نیب قانون کالا قانون ہے۔ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار ہوں۔ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے قحط الرجال ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے زرعی شعبہ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں زرعی شعبہ سے متعلق امور اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ روزگار، معاشی پیداوار میں زرعی شعبہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ حکومت زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ہرممکن سہولت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن