ملک میں بڑھتی ہوئی بیماریاں خطرے کی گھنٹی حکومت نیشنل ہیلتھ پالیسی بنائے:ڈاکٹر عمران ودیگر

Oct 05, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)ہمدرد شوریٰ کے زیر اہتمام ’’صنعتِ دوا سازی اور صحت عامہ کے تقاضے‘ کے موضوع پر مقررین نے نیشنل ہیلتھ پالیسی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ ملک کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ،ملک میں بڑھتی ہوئی بیماریاں خطرے کی گھنٹی ہیں ۔ اجلاس میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ فائونٹین ہائوس ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ صدر،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری ، نثار چوہدری ،آفتاب میاں ،بشریٰ رحمن ، برگیڈیر(ر) محمد سلیم،تاثیر مصطفی،پروفیسر خالد محمود عطائ،پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم،شعیب مرزا، ڈاکٹر اے آر چوہدری، ڈاکٹر پروین خان ،خالدہ جمیل چوہدری،رانا امیر احمد خان و دیگر نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں