اولیاءکرام کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں‘ ضیاءالحق شاہ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) شہداءکربلانے اپنی جانوںکی قربانی دے کر اسلام کی آبیاری کی اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کی رہنمائی کی کہ چڑھ جانے کٹ کے سر ترا نیزے کی نوکپر‘ لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول‘ اولیاءکرام کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث پیرسید ضیاءالحق شاہ‘ مولانا عمران حبیب ضیائی اور دیگر علماءکرام نے سلطان پور شریف میں شہداءکربلا کانفرنس اور پیر سید حضرت شاہؒ کے 33 ویں سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اگر حکمران ملک میں قیام امن اور فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی سیرت و کردار اور تعلیمات پر عمل کریں اس موقع پر جنوبی افریقہ کے شبیر بخش‘ عبدالغفار‘ غلام محمد‘ احمد اﷲ دین پر مشتمل وفد نے بھی عرس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...