کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی جیل میں کالعدم تنظیم کے خطرناک قیدیوں کے فرار کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں آئی جی جیل خانہ جات اور تمام حکام کو قیدیوں کے قرار کا ذم دار قرار دیا گیا ہے رپورٹ میں آئی جی، ڈی آئی جی اور انتظامیہ کی تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے صوبائی وزیر ضیاءالنجار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کالعدم تنظیموں کے گروپ نہیں پہلے قیدی معاملات چلاتھے اب اور یا نہیں ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام 18 گھنٹے قیدیوں کے فرار سے لاعلم رہے قیدی 13 جون کو فرار ہوئے حکام کو 14 جون کو پتہ چلا ملزمان کو اب بھی جیل مینوئل کیخلاف بغیر ہتھکڑیوں کے عدالت لایا جا رہا ہے ۔ فرار ہونے والوں کی 13 جون کو عدالت میں پیشی ہی نہیں تھی۔ قانونی طور پر بغیر پیشی کے عدالت لایا گیا جہاں سے وہ فرار ہوئے۔ جیل میں قائم عدالت میں باہر سے آنے والے افراد ملزموں سے ملتے رہے ۔
کراچی جیل
کراچی جیل میں کالعدم تنظیم کے خطرناک قیدیوں کے فرار کی رپورٹ سامنے آ گئی
Oct 05, 2017