کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان سابقہ صوبائی وزیر میر جان محمد بلیدی کے قافلے پر بلیدہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انکے صاحبزادہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ حملے میں جان محمد بلیدی محفوظ رہے۔ گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق صوبائی وزیرمیر جان محمد بلیدی بلیدہ سے تربت جارہے تھے کہ بلیدہ کے نواحی علاقے میناز میں انکے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے صاحبزادے کیابلیدی،لیویز اہلکار آصف اور زاہد زخمی ہوگئے تاہم جان محمد بلیدی حملے میں محفوظ رہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقع کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سیکورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
کوئٹہ: قافلے پر فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما جان بلیدی بال بال بچ گئے، بیٹے سمیت 3 افراد زخمی
Oct 05, 2017