اس مشینی دور میں جبکہ انسان کی گمراہ ذہانت ہر روز تباہی و بربادی کے نئے نئے انجن ایجاد کرتی ہے، آپ کو زمانے کے مطابق چلنا پڑے گا اور اپنے علم، سازو سامان اور اسلحے کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا پڑے گا۔ اس لئے نہیں کہ ہم اپنے کسی پڑوسی کے خلاف بُرے عزائم رکھتے ہیں بلکہ اس لئے کہ ہماری سلامتی کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ ہم کمزور نہ رہیں، کوئی ہم پر اچانک حملہ نہ کر سکے۔
(بری فوج کے جوانوں سے خطاب، 21 فروری 1948ئ)