بریگیڈئر ابرار احمد ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکائوٹس تعینات، پولیس سروس گریڈ 17 کے 44 افسروں کے تبادلوں کے احکامات

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی حکومت نے بریگیڈئر ابرار احمد کو وزارت داخلہ کے تحت گلگت بلتستان سکاؤٹس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے جبکہ پولیس سروس کے گریڈ 17 کے کل 44 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ان تمام افسران کا تعلق 41 اور 40کامن سے ہے ۔ جو 17 افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری میں خدمات انجام دے رہے تھے ان کو واپس اپنے اپنے صوبوں میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان میں سندھ رپورٹ کرنے والوںمیں کیپٹن (ر) مظہر اقبال ،محمد طارق نواز، محمد عبداللہ لک،محمد عمران،مس جویریہ محمد جمیل، زبیر نذیر احمد شیخ، محمد عثمان اقبال بٹ، مس سوہا عزیز، پنجاب کیلئے کیپٹن(ر) دوست محمد ، ثمرنور، محمد ایاز، عنبرین علی،آئی سی ٹی کیلئے سید عزیز،کے پی ٹی کیلئے حسن افضال، وسیم ریاض، سونیا شمریز خان شامل ہیں اسی طرح سے کو ئی 27افسران کو وزارت داخلہ کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلر ی میں لازمی ایک سال کیلئے جن گریڈ 17 کے افسران کی ڈیوٹیاںوزارت داخلہ کو دی گئی ہیں ان میں کیپٹن(ر) دوست محمد، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عطاالرحمان خان، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) فہد خان، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد، کیپٹن(ر)شیر علی،کیپٹن(ر)نوید عالم،کیپٹن(ر)زبیر محسن ،کیپٹن(ر)شیر علی،کیپٹن(ر)علی بن طارق شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...