پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ جہانگیرترین نے اپنے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے.شفاف نظام کا دعویٰ کرنے والی جماعت خودکیوں تفصیلات چھپارہی ہے.عدالت میں استدعا کرینگے کہ جہانگیرترین کے تمام ریکارڈ طلب کیے جائیں.ایک شخص کے ریکارڈ کیلئے ہر جگہ چھان بین کی گئی.عمران خان اور جہانگیرترین نے عدالت میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا.چالاکیوں سے کام نہیں چلے گا جہانگیرترین کو ریکارڈ لانا ہوگا۔دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین کا ایف بی آراورایس ای سی پی سے ریکارڈ کیوں نہیںمنگوایا جارہا؟جہانگیرترین نے نوکروں کے ذریعے کروڑوں روپے کا کاروبار کیا، جہانگیرترین کیوں اثاثوں کی تفصیلات چھپارہے ہیں.جہانگیرترین اپنی آف شور کمپنی کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کررہے ،جہانگیرترین نے اپنے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے۔ عدالت میں استدعا کرینگے جہانگیرترین کے تمام ریکارڈ طلب کیے جائیں .شفاف نظام کا دعویٰ کرنے والی جماعت خود کیوں تفصیلات چھپارہی ہے.جہانگیرترین سے عدالت نے کہا کہ ریکارڈ لاکردیں.ایک شخص کے ریکارڈ کیلئے ہر جگہ چھان بین کی گئی.چالاکیوں سے کام نہیں چلے گا.ان کو ریکارڈلانا ہوگا.انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایس ای سی پی کا کیس بھی سامنے لارہے ہیں.جہانگیرترین کی ٹیکس چوری کی تفصیلات عدالت کودی ہیں.