آزادکشمیر کی لائن آ ف کنٹرول پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی پروازیں ، عوام کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق صبح آزادکشمیر کے مختلف لائن آف کنٹرول کے علاقے اٹھ مقام ، کیل ، چکوٹھی ، حاجی پیر باغ سمیت دیگر مقامات پر گزشتہ دنوں سے بھارتی فوج کی جانب سے لگاتار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پاک فضائیہ کے جہازوں نے لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں کا فضائی دورہ شروع کردیا،جسکے باعث عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج،فضائیہ کے حق میں شدید نعرے بازی کی جبکہ پاک فضائیہ کی فضائی نگرانی پر بھارتی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر کی مختلف لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے مزید اپنی فوج اکٹھی کرنی شروع کردی جبکہ چوکیوں کو خالی کرکے مورچوں کے اندر پناہ لے لی ۔
پاک فضائیہ کے طیاروں کی کنٹرول لائن پر پروازیں، خوفزدہ بھارتی فوجی مورچوں میں گھس گئے
Oct 05, 2017 | 19:59