لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی زےرصدارت 3گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں رواں مالی سال کے8ماہ کے بجٹ اورترقےاتی پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لےا گےا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو رےلےف دےںگے اور تحرےک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ مےں نئے پاکستان کی حقےقی جھلک نظر آئے گی۔ عوام کو سہولتےں فراہم کرنے کےلئے صوبے کے وسائل مےں اضافہ ضروری ہے کیونکہ وسائل بڑھےںگے تو عوام کے مسائل کم ہوںگے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ غےر ضروری اخراجات کو کم کرنے کےلئے اقدامات کےے جائےںگے جبکہ ترقیاتی پروگرام میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ہمارا پہلا بجٹ حقےقی معنوں مےں عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ ورکرز وےلفےئر بورڈکے معاملے کو جلد طے کےا جائے اور اس ضمن مےں اےکٹ کے مسودے کی منظوری کے ساتھ دےگرامور بھی جلد طے کئے جائےں۔ سےنئر وزےر عبدالعلےم خان نے کہا کہ معاملات کو بہتر انداز سے آگے بڑھانے کےلئے آو¿ٹ آف باکس حل سامنے لائے جائےں اور سرماےہ کاروں کو سہولتےں فراہم کرنے کےلئے جدت کے ساتھ اقدامات اٹھائے جائےں۔ عثمان بزدار سے نومنتخب سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کی کامیابی عمران خان کے نئے پاکستان کی جیت ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر میں ہم سب نے ٹیم ورک کے طو رپر آگے بڑھنا ہے اور نیاپاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گاکےونکہ وزیراعظم اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا لےکن چند عناصر تبدیلی کے عمل سے خوفزدہ ہیں اور یہ عناصر جان لیں کہ 22 کروڑ عوام نئے پاکستان کی تعمیر چاہتے ہیں۔ 70برس کے دوران فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا اور اب عوام کی خاطر سب کچھ بدلنا ہے اور انشاءاللہ عمران خان ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں مختلف وفود نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اور وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب ہر صورت پورا کریں گے۔ محنت، عزم اورجذبے سے نیاپاکستان بنائیں گے۔ عثمان بزدار نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ےہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی والد کا درجہ حاصل ہے اور اساتذہ کی عزت و تکریم ہم سب پر واجب ہے۔ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی بلندیوں کو چھوا ہے جنہوں نے اساتذہ کو عزت دی ہے۔
عثمان بزدار
تین گھنٹے طویل اجلاس‘ پہلے صوبائی بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئیگی : عثمان بزدار
Oct 05, 2018