اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے،5 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت (آج)11 بجے حلف اٹھائیں گے، صدر ڈاکٹرعارف علی وزرا سے حلف لیں گے، علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا اور اعظم سواتی، محمدمیاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ زرتاج گل وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف لیں گی۔ محمدمیاں سومروکووفاقی وزیربرائے نجکاری بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ علی امین گنڈا پور کو امور کشمیراور شمالی علاقہ جات کا قلمدان سونپا جائے گا، اعظم سواتی کوسائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا امکان ہے، زرتاج گل کو وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی دی جا رہی ہے۔ اس وقت وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 32 ارکان پرمشتمل ہے، وزرائے مملکت کی تعداد 6 ہوجائے گی۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوجائے گی۔
نئے وزرائ
5نئے وفاقی وزراءاور ایک وزیر مملکت آج حلف اٹھائینگے
Oct 05, 2018