کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ٹیکس، ڈیوٹیز اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی، عالمی جریدے کے مطابق درآمدات میں کمی کے اقدامات سے تجارتی خسارہ کم ہونے کا امکان ہے۔عالمی جریدے " اکنامک انٹیلی جنس یونٹ" کا پاکستان کی معیشت پر تبصرہ، رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا اور اس وقت مہنگائی کی شرح 48 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ٹیکس، ڈیوٹیز اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔عالمی جریدے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، جو 2 ماہ کی درآمدات کے لئے ناکافی ہیں، 2018 میں روپے پر دباو برقرار رہے گا، معاشی صوتحال کے باعث سخت مانیٹری پالیسی جاری رہنے کا امکان ہے۔درآمدات میں کمی کے اقدامات سے تجارتی خسارہ کم ہونے کا امکان ہے۔
عالمی جریدہ