نئی دہلی(آئی این پی) چین میں ڈیڑھ ہزار میل کی دوری پر بنائے جانے والے ایک مبینہ فوجی اڈے نے بھارتی حکام کی نیندیں ا±ڑا دی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی حکام اس بات پر سخت پریشان ہیں کہ چین نے تبت کے علاقے لہاسا کے گانگر ائیرپورٹ کے قریب پہاڑوں میں انڈرگراﺅنڈ بم پروف شیلٹر تعمیر کرلئے ہیں ۔ مبینہ طور پر یہ بم پروف شیلٹر گانگر ائیرپورٹ کے قریب ترین علاقے میں بنائے گئے ہیں تا کہ فضائی کارروائی کے لئے اس اڈے کو استعمال کیا جا سکے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گانگر ائیرپورٹ نئی دہلی سے صرف 1350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جس کا مقصد بتایا گیا تھا کہ اسے علاقائی مواصلات و رابطے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔بھارتی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چین نے اپنے جنگی طیاروں کی حفاظت کے لئے بم پروف شیلٹر تعمیر کئے ہیں۔ اس فوجی اڈے پر کم از کم تین سکواڈرن تعینات ہوسکتے ہیں۔چین نے تاحال بھارتی تشویش کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
چینی فوجی اڈا