اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سی ڈی اے بنی گالہ مےں غےر قانونی تعمےرات کے معاملے پر وزےر اعظم عمران خان سمےت سےکٹروں مکےنوں کو نوٹسز جاری کردئےے ہےں۔ فےصلہ چےئرمےن سی ڈی اے کی ہداےات کی روشنی مےں کےا گےا ہے بنی گالہ موضع لکھوال مےں سرکاری اراضی اور نےشنل پارک اےرےا مےں کی جانے والی تعمےرات کے خلاف بلڈنگ کنٹرول سکےشن (بی سی اےس) نے نوٹسز جار ی کےے ہےں مالکان کو وائلےشن ختم کرنے اور تعمےرات کو قانونی بنانے کے لےے دو ہفتوں کا وقت دےا گےا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ والے گھر میں سی ڈے اے کے نوٹس دینے کا معاملہ پر شعبہ بلڈنگ کنٹرول کا عملہ بنی گالہ پہنچ گیا۔ عمران خان کے گھر میں ذاتی سکیورٹی سٹاف نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا اور مو¿قف اختیار کیا کہ نوٹس وزیراعظم کے سرکاری سکیورٹی سٹاف سے پوچھ کرلیں گے۔
بنی گالہ گھر