ڈی جی نیب پنڈی عرفان منگی کی شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججوں سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات

Oct 05, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیب راولپنڈی کے ڈی جی نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز سننے والے احتساب عدالت کے ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں ملے۔ عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ہونیوالی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے موقع پر پانامہ پراسیکیوشن ٹیم کے سپروائزر اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے۔ڈی جی نیب اور ججزکے درمیان ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔واضح رہے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔ جبکہ احتساب عدالت کے دوسرے جج ارشد ملک بھی شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔آن لائن/صباح نیوز کے مطابق ملاقات کیسی رہی کے سوال پر ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے اےک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا کام کوئی بھی نہےں رہا ، پانامہ کےس ختم ہوگےا ہے اب تو ہم ان مقدمات مےں گواہ بھی نہیں جو بھی کرنا ہے اب عدالتوں نے کرنا ہے۔ اےک سوال کے جواب مےں کہا ےہاں پر ہمارے مسائل ہےں اور ہمارے تفتےشی افسران کے آفس کا مسئلہ ہے اور ہمارے وکےلوں کے لئے چھوٹا سا کمرہ ہے جہاں اے سی بھی نہےں ۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے ججوں نے ملاقات کیلئے بلایا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ترجمان نیب نے کہا ہے نیب راولپنڈی کے دفاتر منتقلی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹرز کے دفاتر میں سہولیات پر بات ہوئی۔

ملاقات

مزیدخبریں