دفاتر میں پیپر لیس کلچر کے فروغ کیلئے روڈمیپ تیار کیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت

Oct 05, 2018

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کو وزارت آئی ٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیر خزانہ اسد عمر‘ وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی‘ وزیرقانون فروغ نسیم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر میں نوجوان انٹر پرینور کو درپیش مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ آئی ٹی ایکسپرٹس کو ان کی قابلیت کے مطابق ادائیگی کے لیے میکنزم بنایا جائے۔ وزیراعظم نے دفاتر میں ”پیپر لیس“ کلچر متعارف کرانے کے حوالے سے بعض وزارتوں میں پیشرفت نہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں جلد آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کو ہدایت کی کہ پیپرلیس کلچر کے فروغ کے لیے ٹائم لائن کے ساتھ روڈ میپ تیار کریں۔ دریں اثناءچیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معاملات پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم

مزیدخبریں