کراچی (کرائم رپورٹر) پی آئی بی پولیس نے لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکسانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس سلسلے میں اے ایس آئی اصغر علی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر189/2018 درج کی گئی ہے جس کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے لڑکی کے لاپتہ ہونے پر لوگوں کو احتجاج پر اُکسایا جس کے دوران جیل چورنگی کے قریب ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالی گئی اور لاٹھی‘ ڈنڈوں سے مسلح افراد نے گاڑیوں کے شیشے توڑے۔